استفتاء
اس مسئلہ کے بارے میں کہ پی۔آئی۔اے ٹاؤن آفس ملحقہ واپڈا ہاؤس یہ دفتر صبح 8 بجے کھلتاہے اور رات 9 بجے بند ہوتاہے اس عمارت کےتہہ خانے میں ایک ہال ہے جوعرصہ 18 سال سے نماز کے لئے استعمال میں ہے۔یہاں پر تین نمازیں باجماعت ادا ہوتی ہے (ظہر، عصر، مغرب) ۔فجر اور عشاء کبھی جماعت کے ساتھ اور کبھی اکیلے میں ادا ہوتی ہے اس میں عرصہ دوسالوں سے تقریباً جمعة المبارک کی نماز ادا کی جاتی ہے ملازمین کی تعداد 200 ہے کچھ حضرات باہر سے بھی تشریف لاتے ہیں آیا اس جگہ میں نماز جمعة المبارک درست ہے یا نہیں؟
براہ کرم قرآن وسنت کی روشنی میں ہمیں مطلع فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں یہاں پر نماز جمعہ ادا کرنا شرعاً جائز ہے، البتہ مسجد کی فضیلت سے محرومی رہے گی۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved