• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک مکان فروخت کیا ہے جس کی قیمت 2کروڑ 27لاکھ ہے ۔کمیشن وغیرہ کا خرچہ 35ہزار ہے۔تقسیم کیسے ہو گی ؟

میت کے ورثاء :

(1) 3  بیٹے  ،1بیٹی (متوفیہ) ۔(2)بیٹی کے ورثاء:                                     زوج ،3بیٹے ،2بیٹیاں ۔

وضاحت مطلوب : (1) مکان کن کی ملکیت تھی ؟والد کی یا والدہ کی ۔( 2)والد یا والدہ میں کوئی حیات ہے یا دونوں فوت ہو گئے اور پہلے کون فوت ہوا تھا۔(3)آپ کے دادا ،دادی اور نانا ،نانی حیات ہیں یا فوت ہو گئے ہیں (4)آپ کی بہن کا انتقال کب ہوا والد / والد ہ سے پہلے یا بعد میں ۔

جواب وضاحت : (1) مکان والد کی ملکیت تھا ۔(2) والد اور والدہ دونوں کا انتقا ل ہو گیا ہے  اور والده كا انتقال پہلے ہوا تھا (3) دادا ،دادی ،نانا،نانی وفات پا گئے ہیں ۔(4) بہن کا انتقال والد کے بعد ہوا ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل رقم2کروڑ 27لاکھ میں 35ہزار خرچے کے نکال کر باقی  (22665000)میں سے ہر بھائی کو 6475714،بہن کے شوہر کو 809464،بہن کے ہر بیٹے کو 607098اور بہن کی ہر بیٹی کو 303549روپے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved