• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نابالغ بچی کا والد اگر مستحق زکوۃ ہو تو نابالغ کو زکوۃ زکوۃ دی جاسکتی ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک لڑکی طلاق یافتہ ہے جوکہ شرعی لحاظ سے مستحق زکوٰۃ نہیں ہے مگر مالی حالات کمزور ہیں، اس کی ایک نابالغ بچی ہے، اس کے اخراجات ہیں، کیا اس نابالغ بچی کو زکوۃ دی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ عورت کی نابالغ بچی کو زکوۃ دی جاسکتی ہے بشرطیکہ یہ رقم صرف نابالغ بچی کے لیے ہی استعمال ہو،اوربشرطیکہ اس بچی کا باپ بھی مستحق زکوۃ ہو ۔نیز اس رقم کو ماں بھی اپنے استعمال میں نہیں لا سکتی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved