- فتوی نمبر: 17-5
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
ایک جوڑا ( میاں بیوی) ایک بچہ یا بچی اڈوپ کرتے ہیں یعنی گودلیتے ہیں تواس کی رضاعت کے بارے میں کیا حکم ہےکہ جس کے بعد وہ بچہ یا بچی اٹھانے والے (گودلینےوالے)والدین کے لیے نامحرم نہ رہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لےپالک اگر لڑکا ہو تو بیوی اپنی بہن یا ایسی رشتہ دار عورت کا دودھ سے پلا دے کہ جس کی وجہ سے یہ لڑکا بیوی کا محرم بن جائےاورلے پالک اگرلڑکی ہوتو شوہر اپنی بہن یا ایسی رشتہ دار عورت کا دودھ پلا دے کہ جس کی وجہ سے یہ لڑکی شوہر کی محرم بن جائے۔
نوٹ:مذکورہ جواب اصولی ہے اس لئے جس عورت کا دودھ پلانا ہو اس کے بارے میں موقعہ پر دوبارہ پوچھ لیا جائے کہ اس کا دودھ پلانے سے بچہ بیوی یا شوہر کا محرم بنے گا یا نہیں ؟۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved