استفتاء
عید الفطر و عید الاضحیٰ کے موقع پر جب امام صاحب خطبہ پڑھنا شروع کرتا ہے تو ایک آدمی دوران خطبہ امام صاحب کے لیے پیسے اکٹھے کرنے کا اعلان کرتا ہے اور خطبہ کے شروع سے لے کر اخیر تک لوگ پیسے جمع کراتے رہتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟ مسئلہ اور نماز عید کے مکمل ہوتے ہی عیدگاہ کے اندر لوگ آپس میں معانقہ کرتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خطبہ عیدین کے دوران مذکورہ عمل جائز نہیں۔ نمازوں کے بعد خواہ وہ عیدین کی نمازیں ہوں معانقہ یا مصافحہ بدعت ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved