- فتوی نمبر: 1-396
- تاریخ: 14 جون 2008
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
ہمارے علاقہ دار السلام عرف کالا ڈھاکہ میں حیلہ اسقاط اب بھی رائج ہے۔ شرعاً اس کی کیا حیثیت ہے جائز ہے یا کہ ناجائز ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حیلہ اسقاط صرف ایسے شخص کے لیے تجویز کیا گیا ہے جس کے کچھ نماز، روزے اتفاقاً فوت ہوگئے، قضا کرنے کا موقع نہیں ملا اور موت کے وقت وصیت کی، لیکن اس کے ترکہ میں اتنا مال نہیں کہ جس سے تمام فوت شدہ نماز، روزوں کا فدیہ ادا کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ کسی اور کے لیے جائز نہیں۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved