استفتاء
مسجد میں فرض ادا کرنے والے نمازی حضرات کے لیے مسجد کے باہر آئے ہوئے جنازہ کا کیا حکم ؟ کیا ان لوگوں پر اس وقت جنازہ پڑھنا فرض عین ہو جائے گا اور کیا چھوڑنے والا گناہ گار ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ان نمازیوں پر جنازہ فرض عین نہیں ہوگا۔ اور اسے چھوڑے کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی نہیں ہونگے۔ البتہ جنازہ پڑھنے کے ثواب سے محروم رہیں گے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved