• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسئلہ طلاق ثلاثہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب گزارش ہے کہ درپیش مسئلہ میں مجھے آپ سے رہنمائی درکار ہے۔

میری شادی شادی کو 11 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے تقریبا پانچ ماہ قبل میرے شوہر نے بچوں کو گواہ بناکر واضح الفاظ میں مجھے ایک طلاق دی ،بچوں کو بطور گواہ معاملہ یاد نہیں لیکن اس کے بعد میری اپنے شوہر سے جدائی نہیں ہوئی تھی۔اب مورخہ 4 جنوری 2020 کو واضح الفاظ میں بچوں کو گواہ بنا کر کہا کہ ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،تمہیں طلاق دیتا ہوں،اور تیسری بڑوں کے سامنے دونگا‘‘ اس بات پر میں نے انہیں یاد دلایا کہ آپ ایک طلاق پہلے دے چکے ہیں۔ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں کہ موجودہ حالات میں مجھ پر اللہ تعالی کا کیا حکم لاگو ہوتا ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں جن کی وجہ سے نکاح مکمل طور سے ختم ہوگیا ہے اور بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے۔ اب نہ  صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved