• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مجبوری کی حالت میں طلاق کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلہ ہذا کے بارے میں

میں (*****) نے پانچ سال پہلے مسماۃ *****سے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کی۔ عرصہ پانچ سال کے بعد میری پہلی بیوی کو اس کے بارے میں علم ہوا تو گھرمیں لڑائی شروع ہو گئی اور میری بیوی بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی۔ بات خاندانوں تک پہنچی تو پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کیا اور اپنے بہنوئی جو کہ وکیل ہے کو کہا کہ طلاق نامہ لکھوا کرلاؤ تو اس نے ایک طلاق نامہ تیار کروایا۔

میری پہلی بیوی نے کہا کہ اس پر دستخط کرو ،وگر نہ میں اور بچے آپ کو چھوڑ کر چلے جائیں گےاور یہ کہا کہ یا میں خود مر جاؤں گی یا میں تمہیں مار دونگی، سسرال والوں نے بھی قتل کی دھمکی دی تھی، اورمجھےسوفیصدیقین تھا کہ اگرمیں نے طلاق نامے پردستخط نہ کیے تو وہ مجھے قتل کردیں گے یا کسی کے ذریعے قتل کروادیں گے،میرے دل میں یہ خیال تھا کہ یہ ایک طلاق ہوگی، اس کے بعد دوسری اور تیسری طلاق ہوگی، لیکن میں نے اس پر پڑھا تو اس پر تین طلاقیں لکھی ہوئی تھیں اور میں نے سنا تھا کہ تین طلاق ایک مرتبہ تین نہیں ہوتیں اور ہر ماہ ایک طلاق ہوتی ہے، اس لیے میرے دل میں تھا کہ میں ایک طلاق دے رہا ہوں ،کیونکہ گھر میں بہت جھگڑا تھا اورقتل کی دھمکی کی وجہ سے مجھ پر پریشر بہت تھا، لہذا دباؤمیں آکرمیں نے اس پر دستخط کر دئیے اور میرا یہ گمان تھا کہ میں نے ایک طلاق دی ہے، اب میں اس عورت کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔

مہربانی فرما کر مجھے اس مسئلہ کا حل بتائیے، اس واقعے کے بعد دس دن کے اندر میاں بیوی ملے بھی تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ شوہر کو قتل کی دھمکی دی گئی اور اسے یہ یقین بھی تھا کہ سسرال والے ایسا کر سکتے ہیں اور اسی دباؤ میں آکر اس نے طلاق کے پیپر پر دستخط کیے تھے لہذامذکورہ صورت میں  طلاق واقع نہیں ہوئی۔

درمختار(9/429)میں ہے:

وهونوعان تام وهوالملجي بتلف نفس اوعضو اوضرب مبرح والافناقص وهو غيرالملجي

في البحر:3/429

وقيدنا بکونه علي النطق لانه لواکره علي ان يکتب طلاق امرأته فکتب لاتطلق لان الکتابة اقيمت مقام العبارة باعتبار الحاجة ولاحاجة هنا کذا في الخانية وفي البزازية اکره علي طلاقها فکتب فلانة بنت فلان طالق لم يقع

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved