- فتوی نمبر: 2-324
- تاریخ: 17 جون 2009
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
1۔کیبل کا استعمال مسلمان گھرانےمیں کیسا ہے؟ نیز اس کاکاروبار کرنا کیساہے؟
2۔”آذان ٹی وی چینل "جو کہ فیصل آباد کے کچھ علماء کی طرف سے جاری کیا جارہا ہے شرعی نقطہ نظر سے اس ٹی وہ چینل کا جاری کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اس کا تفصیل سے جواب ارشاد فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر اس ٹی وہ چینل پر ریکارڈ شدہ انسانی تصویریں دکھائی جائیں گی تو ہم چونکہ ایسی تصویروں کو تصویر ہی کے حکم میں سمجھتے ہیں لہذا ہم ایسے چینل کے مخالف ہیں اور اس کو صحیح نہیں سمجھتے۔ ناجائز سمجھتے ہیں۔
اور اگر امر واقع کچھ اور ہو تو وضاحت کی جائے۔ فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved