- فتوی نمبر: 2-308
- تاریخ: 29 جون 2009
- عنوانات: حظر و اباحت > روزمرہ استعمال کی اشیاء
استفتاء
کیا عورت مخصوص ایام میں ناخن کاٹ سکتی ہے؟ اور دوسری صفائی کرسکتی ہے؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ناخن بددعا دیتےہیں؟ اور ناپاک رہتےہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عورت کے لیے مخصوص ایام میں ناخن کاٹنا اور غیر ضروری بالوں کی صفائی کرنا جائز ہے۔ البتہ جنابت کی حالت میں ایسا کرنا مکروہ ہے۔
حلق الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الاظافير۔(عالمگیری ج5 ) ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved