• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بجلی چوری کرنےوالے کی شکایت لگانا کیسے ہے؟

استفتاء

میرے ہمسائے  میں بجلی کی چوری ہورہی ہے  وہ واپڈا والوں سے مل کر میٹر بجلی اتار کراپنے گھر کے اندر لے جاتے ہیں۔ اوراس کو ریڈنگ ریورس کرنے کے بعد دوبارہ لگادیتے ہیں ۔دو AC  چوبیس گھنٹے چلاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ  تین گھر رہائش پذیر ہیں اور خوب دل کھول کر بجلی ضائع کرتے ہیں۔

یہ ایک ناجائز کام میری آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے۔ شریعت کی رو سے مجھے کیا کرنا چاہیے  ۔کیونکہ وہ میرے ہمسائے بھی ہیں اگر میں ان کی شکایت کروں گا ۔ تو ان کو تکلیف بھی ہوگی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگرہوسکے تو ہمسایہ کو  سمجھادیں۔ اگر اس کی طاقت نہیں تو خاموش رہیں ،شکایت سے خرابی کا زیادہ اندیشہ ہے ۔جو ناجائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved