• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی کے پاس مال ہو تو بھی خاوند زکوٰة لے سکتا ہے

استفتاء

ایک آدمی خود صاحبِ معاش نہیں ہے یہاں تک کہ وہ اپنے بچوں کی ضروریات بھی پوری نہیں کر سکتا ۔ مگر بیوی نے اپنے طور پر کچھ زیور جمع کیا ہوا ہے کیا ان کو زکوٰة دی جا سکتی ہے یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کی اپنی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ضروریات اصلیہ سے زائد کوئی بھی سامان وغیرہ نہیں ہے تو ایسی صورت میں ایسے شخص کو زکوٰة دی جاسکتی ہے اور بیوی کے پاس زیور ہونے کی وجہ سے یہ شخص صاحب نصاب نہ ہو گا ۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved