- فتوی نمبر: 1-88
- تاریخ: 24 اپریل 2006
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
ایک عورت جس کے پاس دو تولہ سونا پہلے سے موجود تھا۔اور اس پر حولان حول بھی ہو گیا ہے۔اب اس کے پاس کہیں سے بیس ہزار روپے آگئے اور ابھی تک ان پر حولان حول نہیں ہوا۔ایسی عورت پر زکوة واجب ہے یا نہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر اس عورت کے پاس ان دوتولہ سونے کے علاوہ کچھ چاندی یا روپے نہیں ہیں تو اب ان بیس ہزار رپوؤں پر سال گزرنا شرط ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved