- فتوی نمبر: 1-254
- تاریخ: 15 اگست 2007
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
میاں بیوی دونوں یا ایک کے پاس سونا دو یا تین تولے ہو۔اور خاوند جو کماتا ہے۔وہ سارا خرچ وغیرہ ہو جاتا تو آیا میاں پر زکوة آئیگی یا بیوی پر، دوسری صورت کہ اگر یہ سونا میاں کا ہو اور بیوی استعمال کرتی ہو تو اس صورت میں قربانی آئیگی یا نہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی کے پاس تین تولہ سونا اور کچھ نقد رقم ہو مثلا پانچ روپے ہی ہوں۔تو اس پر زکوة واجب ہو گی۔کیونکہ روپے اور سونا ملا کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے زیادہ مالیت بنتی ہے۔لہذا مذکورہ صورت میں سونا میاں بیوی میں سے جسکی ملکیت ہے۔اسی پر زکوة اور قربانی آئے گی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved