• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بینظیر اسکیم کے مستحق

استفتاء

مذکورہ بالا سکیم کے تحت ایک آدمی کی بیوی نے فارم فل کیا۔ جس  پر مذکورہ بالاسکیم والوں نے ان کو بطور امداد کے کچھ فنڈ دے دیا  ہے۔ لیکن شرائط نامہ کے (B)  میں یہ شرط ہے کہ کنبہ کی کمائی چھ ہزار سے کم ہو۔ جبکہ مذکورہ عورت کے کنبہ کی کمائی چھ ہزار سے زیادہ ہے  ۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ ایسی صورت میں  لیے ہوئے فنڈ کا کیا کیاجائے؟ اور آئندہ کے لیے بھی لینا جاری رکھیں یا ختم کردیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر مستحق زکوٰة ہے تولی ہوئی رقم رکھ لے لیکن آئندہ نہ لے۔ اور غلط بیانی  پر توبہ استغفار کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved