- فتوی نمبر: 2-293
- تاریخ: 11 مئی 2009
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
مدرسہ میں جو مدرسین رہتے ہیں۔اگر ان کے پاس کوئی مہمان آجائے تو مدرسہ کی رقم سے ان کی خاطر تواضع کرسکتے ہیں یا کھانے پینے میں اس کو شریک کرسکتے ہیں؟
مہتمم مدرسہ زکوٰة یا صدقات واجبہ کی رقم کھانے کے علاوہ دیگر ضروریات مدرسہ میں صرف کرسکتے ہیں۔کیونکہ تملیک کے بعد رقم کی اپنی حیثیت تو بد ل جاتی ہے ، یا م مہتمم پھر بھی پابند رہے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ذاتی مہمانوں کی تواضع مدرسہ کی رقم سے نہیں کرسکتے ۔
البتہ تملیک کے بعد زکوٰة کی رقم کھانے کے علاوہ مدرسہ کی دیگر ضروریات میں بھی صرف کرسکتے ہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved