• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سونے میں زکوٰة سےمتعلق چند سوالات

استفتاء

1۔زیو  رسونے کا سات  تولے سے کم ہو ۔ اس کےساتھ  کتنا پیسہ کتنے عرصہ کے لیے جمع کرہے تو زکوٰة ہوگی ورنہ نہ ہوگی؟

2۔لڑکی کے لیے زیور 4۔5 تولہ کا تیار ہورہا ہے  اس پر زکوٰة ہوگی یا نہیں؟

3۔زکوٰة موجودہ ریٹ پر ہوتی ہے یا اگر زیور  فروخت کیا جائے  تو جو قیمت  بازا ر میں لگے اس پر ہوتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔سال کے شروع اورآخر میں ایک روپیہ بھی زیور کےساتھ ہو تو زکوٰة واجب ہوگی چاہے درمیان  سال میں روپیہ پاس نہ رہے۔

2۔لڑکی بالغ ہے یا نابالغ؟

3۔زیور میں جتنا سونا اور چاندی ہواس کی زکوٰة موجودہ ریٹ کے حساب سے دیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved