• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حیلہ اسقا ط کا مروجہ طریقہ

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء دین  اور مفتیان کرام  اس مسئلہ  کے حل کے بارے میں جس کو حیلہ اسقا ط کہتے ہیں۔ ہمارے علاقے میں  حیلہ اسقاط کا یہ طریقہ ہے کہ نماز جنازہ کے بعد امام صاحب ایک گول  دائرہ سا بنا لتے ہیں  اور پھر قران مجید کیساتھ پیسے اور تسبیح باندھ  لیتے ہیں اور پھر قرآن کو گول دائرے میں پھیرتے رہتے ہیں آخر میں دعاکرکے یہ رقم تقسیم کرلیتےہیں ۔ کیا یہ مروجہ دوران قرآن درست ہے۔ اور قرآن وسنت کے مطابق ہے یا قرآن کی توہین اور مکروہ تحریمی ہے۔ جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حیلہ اسقاط صرف ایسے شخص کے لیے تجویز کیا گیا ہے جس کے کچھ نماز روزے  فوت ہوگئے قضاء کرنے کا موقع نہیں ملا اور موت کے وقت وصیت کی لیکن اس کے ترکے میں اتنا مال نہیں  کہ جس سے تمام فوت شدہ نمازروزوں کا فدیہ ادا کیا جاسکتے البتہ اس کے ساتھ قرآن پاک یا تسبیح وغیرہ باندھنا  بے فائدہ  حرکت ہے اس کے علاوہ  کسی اور کے لیے جائز نہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved