• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

چارہ کے کھڑی فصل کے فروخت پر عشر،باغ کے پھلوں اور سبزیوں میں فروخت کے بعد عشر ہوگا یا زکوٰة

استفتاء

الف۔زمین  میں مویشیوں کا چارہ کاشت کرکے کھڑی فصل کو فروخت کرتے ہیں اس رقم پر عشر  ہوگا کہ نہیں؟

ب۔کنو اورامرود وغیرہ  کا باغ ہے اس  کا پھل فروخت کرتے ہیں اس رقم پر عشر ہوگا کہ سالانہ  زکوٰة؟  اور مالک پر ہوگی یا خریدارپر ؟وضاحت فرمائیں۔

ج۔زمین میں سبزیاں کاشت کرتے ہیں اور قریب شہر کی منڈی  میں فروخت کرتے ہیں۔ اس رقم پر عشر ہوگا  کہ زکوٰة  ؟ اگر عشر ہوگا توادائیگی کی صورت روزمرہ کی آمدنی سے ہوگی یا کیسے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ا۔اس پر عشر ہے۔

ب۔اس پر عشر ہے ۔ پکنے سے پہلے فروخت کیا تو خریدار کے ذمہ  اور پکنے کے بعدفروخت کیا تو زمیندار کے ذمے ہوگا۔

ج۔عشر ہوگا۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved