• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

داماد اور بہن کی اولاد کو زکوٰة دینا

استفتاء

ایک آدمی کے پاس ذاتی زمین اور گاڑی بھی ہو لیکن اس کے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا اور مقروض بھی ہے  اس کو زکوٰة دی جا سکتی ہے؟ زکوٰة کن کن لوگوں کو دے سکتے ہیں؟ کیا داماد کو اور بہن کی اولاد کو زکوٰة دے سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

وضاحت مطلوب ہے کہ ذاتی زمین کس مقصد کے لیے اور  کتنی مالیت کی ہے نیز کیا اس شخص کا کاروبار وغیرہ ہے؟

داماد اور بہن کی اولاد مستحق ہوں تو انہیں زکوٰة دے سکتے ہیں۔

زکوة ہر اس شخص کو دے سکتے ہیں جس کے پاس ساڑھے باون تولے چاندی  کی قیمت کے برابر سونا، چاندی، روپیہ، مال تجارت اور گھر میں موجود ضرورت سے زائد سامان نہ ہو۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved