- فتوی نمبر: 3-231
- تاریخ: 29 جون 2010
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
ایک عورت کا شوہر ہے اور وہ مزدوری کرتا ہے، اور جو کماتا ہے گھر میں خرچہ نہیں دیتا اورا یک دن کی مزدوری 200 روپے ہے۔ اس کے اوپر چالیس ہزار روپے قرضہ ہے اور گھر میں لڑائی جھگڑا کرتا ہے اور یہ خرچہ کی تنگی کی وجہ سےکرتا ہے۔ کیا ایسے آدمی کو صدقہ زکوٰة اور عشر کا مال دیکر سعودیہ کا ویزا لگوا سکتےہیں اور اپنی جان کے تحفظ کےلیے ۔۔۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اس آدمی کو زکوٰة دینا درست ہے۔ اگر مذکورہ شخص خود ویزا لگوائے اور آپ اس کو زکوٰة وغیرہ کی رقم دیدیں تو یہ جائز ہے۔ اور اگر آپ لگوا کر دیں تو اس کی رقم مذکورہ شخص کےہاتھ میں دے کر اپنےسامنے ادائیگی کر وائیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved