• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کچھ ناموں کے معانی اور تلفظ

استفتاء

اللہ تعالیٰ کے ہاں امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے عرض ہے کہ چند نام ارسال کررہا  ہوں ۔ برائے مہربانی ان کے معنی اور تلفظ بتادیں(رابیل فاطمہ، ثوبان، ادیان، علیان، آیان)

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رَابِیل کا معنی نہیں ملا۔ البتہ رآبیل الف مدہ کے ساتھ ریبال اور رئبال کی جمع ہے جس کا معنی (شیر ،بھیڑیا) ہے ۔ مصباح اللغات270۔ ثَوبَان کا معنی ہے (رجوع  کرنا، جامہ  کو زیب  تن کرنا)اور ثوبان نبی ﷺ  کے ایک غلام کا نام ہے۔ اسلامی نام78 اَدیَان   دین کی جمع ہے۔ منجد ص231، عَلیَان کا معنی ہے (موٹا،لمبا)۔منجدص528، اور آیان کا  معنی نہیں ملا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved