• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ہسپتال میں حیلہ تملیک

استفتاء

ہمارا ادارہ ایک رفاعی وفلاحی ادارہ ہے اس کے تحت ایک ہسپتال بھی کام کررہا ہے۔ ہم ہر سال اس ہسپتال کے لیے کھالیں جمع کرتےہیں۔ اس سلسلے میں حسب ذیل مسائل پر روشنی فرمادیں۔شکریہ

1۔تملیک کیا ہے اور اس کا طریقہ کا رکیاہے؟

2۔کھالوں کی فروختگی سے حاصل شدہ رقم تملیک کے بعد غریب مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے ہسپتال میں جمع کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ آپ کی راہنمائی کا منتظر۔ والسلام

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تملیک کا طریقہ انتہائی مجبوری یعنی علم دین کی بقا اور حفاظت کے لیے روارکھاگیاہے۔یہاں ایسی انتہائی مجبوری نہیں ہے۔ اس لیے  اسے اختیار کرنے کی گنجائش نہیں، البتہ یہ کریں کہ کھالوں سے حاصل شدہ رقم کے لیے الگ فنڈ رکھیں جس سے دوائیں خرید کر صرف مستحق زکوٰة غریب مریضوں کو دے دیں۔ فقط و اللہ  تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved