- فتوی نمبر: 2-285
- تاریخ: 02 اپریل 2009
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
منصوبہ بندی کے لیے آپریشن کرانا ٹھیک ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
منصوبہ بندی کے لیے آپریشن ناجائز وحرام ہے۔
عن عبد الله بن مسعود ؓ قال کنا نغزوا مع رسول الله لیس معنا نساء فقلنا ألا نختصی فنهانا عن ذلک ۔(بخاری ومسلم)
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جہاد کیا کرتے تھے اور ہمارے ساتھ ہماری بیویاں نہیں ہوتی تھیں(جوانی کے تقاضے سے جنسی خواہش ہمیں پریشان کرتے تھی ) اس لیے ہم نے رسول اللہ ﷺ سے اجازت چاہی کہ ہم اپنے آپ کو خصی کرلیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس سے منع فرمایا۔
ولآمرنهم فلیغیرن خلق الله (سورہ نساء :۱۱۹)
ترجمہ: اور میں ان کو ضرور حکم کروں گا لہذا اوہ اللہ کی خلقت کو ضرور بدلیں گے۔
تفسیر روح المعانی میں ہے "عن نهجة صورة أو صفة” یعنی اس کی نہج کو بدلیں گے ۔خواہ صورت کے اعتبار سے ہو یا صفت کے اعتبارسے، نیز اس میں "ویندرج فيه خصاء العبید "(اس میں غلاموں کو خصی کرنا بھی شامل ہے) مصنوعی بانچھ میں یاتو صورت کی یا صفت کی تبدیلی اور تغیر ملتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved