• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

والدین کی بے ادبی

استفتاء

1۔قرآن وسنت میں والدین کے ادب و احترام  سے متعلق لاتعداد احکامات وارد ہوئے  ہیں اور ساتھ  ہی ساتھ  والدین  کی نافرمانی سے متعلق سزا کی وعیدیں بھی ذکر کی گئی ہیں۔آپ سے گزارش یہ ہے کہ  باپ کو مارنے ،پٹنے والی گستاخ اور نافرمان اولاد  سے  متعلق شریعت مطہرہ کا حکم بیان فرمائیں (جب کے باپ ایک دیندار اور شریف النفس انسان  ہے)۔

2۔کیا ایسی اولاد شریعت مطہرہ میں گناہ گارسمجھی جائے گی اور اگر سمجھی جائے گی تو یہ گناہ کسی درجہ کا ہے؟ کیا یہ  ایسا ہی گناہ ہوگا۔جیسے روزمرہ  زندگی میں ہم بہت سے صغیرہ گناہوں کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔والدین اگر چہ بظاہر غلطی پر ہی ہوں  پھر بھی اولاد کے لیے  ان کو مارنا،  پیٹنا یا گالم گلوچ کرنا جائز نہیں۔

2۔مذکورہ تمام امور گناہ کبیرہ  ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved