• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تھوڑا تھوڑا زکوٰة دیتا رہا اب سال کے بعد حساب کس طرح کرے؟

استفتاء

ایک شخص کے پاس ایک لاکھ روپیہ ہے جس کا وہ مثلا یکم رمضان 1431ھ کو مالک بنا پھر وہ اس ایک لاکھ کی زکوٰة تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرتا  رہا، یہاں تک کہ اگلے رمضان تک اس نے 2500 روپے ادا کر  دیے۔ اب رمضان  1432ھ کو وہ اپنی زکوٰة کا حساب ایک لاکھ پر لگائے یا یا ڈھائی ہزار کو نکال کر 97500 پر لگائے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایک لاکھ پر لگائے گا کیونکہ سال پورا ہونے پر یہ رقم اس کے پاس ہے۔ ورنہ تو ایک لاکھ ڈھائی ہزار پر نکالے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved