- فتوی نمبر: 4-144
- تاریخ: 30 اکتوبر 2010
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
ہم لوگ منسلک شدہ فارم مستحق زکوٰة سے پر کرواتے ہیں۔ اس فارم پر دستخط کروانے کے بعد کیا مندرجہ ذیل صورتوں میں ہماری اس کو دی گئی زکوٰة ادا ہو جائے گی؟
۱۔ فارم بھرنے والا اگر نادانستہ طور پر غلطی سے غلط معلومات درج کر دے جس کی وجہ سے وہ مستحق زکوٰة ظاہر ہو جبکہ حقیقت میں وہ نہ ہو۔
۲۔ اوپر والی صورت میں دانستہ جان بوجھ کرجھوٹی معلومات درج کر دے۔
۳۔ اوپر والی دونوں صورتیں میں ہمیں کبھی اس کی غلطی اور جھوٹ کا پتہ نہ چلے۔
۴۔ اوپر والی صورت ۱ اور ۲ میں زکوٰة دینے کے بعد پتہ چلے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ لوگ اپنی بھی تحقیق کر لیں، پھر خواہ فارم پر کرنے والے دانستہ غلطی کی ہو یا نا دانستہ اور خواہ بعد میں آپ لوگوں کو اس کی غلط بیانی کا علم ہو یا نہ ہو، بہر صورت آپ کی زکوٰة ادا ہو جائیگی۔ ( عالمگیری: 1/ 190 ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved