- فتوی نمبر: 4-378
- تاریخ: 11 مارچ 2012
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
غریب، محتاج، مستحق، نادار، اور ضرورت مندوں میں مفت خدمات اور ادویات فراہم کرنے والے ہسپتال جس میں مریضوں کے لیے ٹیسٹ کی سہولت ایکسرے ، کمپیوٹرائز، ڈائیلائس کی مشین ، عارضی سانس لینے کی مشین یعنی وینٹی لیٹر مشین کے علاوہ ضروری چیزیں جو کہ مریضوں کی زندگی بچانے میں استعمال کی جاتی ہیں۔ وہ زکوٰة کی رقم سے لے کر دے سکتے ہیں؟ امید ہے کہ تفصیل سے جواب دے کر ہماری رہنمائی فرمائیں گے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زکوٰة کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی مستحق آدمی کو مالکانہ بنیاد پر دی جائے جس میں وہ کلی تصرف کا اختیار رکھتا ہو، جبکہ مشین خرید کر ہسپتال میں رکھنے سے اس بنیادی شرط پر عمل نہیں ہوتا۔ اس لیے زکوٰة ادا نہ ہوگی۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved