- فتوی نمبر: 5-25
- تاریخ: 03 مئی 2012
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > مصارف زکوۃ کا بیان
استفتاء
مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ زکوٰة کے پیسے نکال کر الگ رکھ دیے اب وہ تبدیل کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اسی طرح صدقہ کے پیسے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فقیر کو دینے سے پہلے زکوٰة اور صدقہ کے لیے علیحدہ رکھے ہوئے پیسے آپ کا اپنا مال ہے اور آپ اس کو تبدیل کرسکتے ہیں۔
لما في الشامية: و لا يخرج عن لعهدة بالعزل بل بالأداء للفقير . رد المحتار: 3/ 225 فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved