• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق کامسئلہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہمارے بھائی قاسم علی کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس نے خود کشی کر لی ہے اس حادثے  سے پہلے اس نے ایک میسج اپنی بیوی کو کیا جو مندرجہ ذیل ہے:

قاسم نے اپنے قرضہ کی تفصیل بیان کی۔پھر کہا کہ:

میرا گھر بیچ کر میرا قرضہ ادا کیا جائے۔باقی پیسوں سے میرے بچوں کے لیے گھر خریدا جائے۔میری وراثت میں آپکا کوئی حصہ نہیں۔میری موت کے ساتھ آپ کی تین طلاقیں جڑی ہیں۔موت کے پوائنٹ پر ہوں اس لیے بائے۔رداء بیٹی سے بات کروادو۔

درج ذیل سوال پوچھنے ہیں:

.1کیاان الفاظ سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟اگر ہوجاتی ہے تو عدت کتنی ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

.1 مذکورہ   صورت میں شوہر کے ان الفاظ سے کہ "میری موت کے ساتھ آپ کی تین طلاقیں جڑی ہیں” کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی کیونکہ طلاق دینے کا وقت موت سے پہلے ہوتا ہے،موت کے ساتھ یا موت کے بعد نہیں ہوتا۔لہذا مذکورہ صورت میں بیوی عدت وفات گزارے گی (جو کہ اگر حمل نہ ہو تو 130 دن ہوتی ہےاور اگر حمل ہو تو بچہ پیدا ہونے تک ہوتی ہے) ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved