• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شادی کے موقع پر دیئے ہوئے زیور کا حکم

استفتاء

خط کشیدہ عبارت کا جواب تحریر فرما دیں۔ زیور کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ حضرت ہبہ شدہ زیور کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہ زیور بیوی کا حق  ہے یا شوہر کا؟ جوا ب ضرور تحریر فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نکاح کے وقت لڑکی کو جو زیور لڑکے والوں کی طرف سے دیا جاتا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں اس کے بارے میں ملا جلا رواج  اور عرف ہے، بعض لوگ  عاریتہً دیتے ہیں اور بعض لوگ مالک بنا دیتے ہیں۔ لیکن مذکورہ صورت میں خاوند کا یہ کہنا کہ” زیور تمہارا ہے اور تم نے ہی اس کی زکوٰة ادا کرنی ہے” اس سے وہ زیور لڑکی کو ہدیہ ہوا  اور لڑکی کے قبضہ  کرنے سے اس کی ملکیت ثابت ہوئی۔ لڑکے کو اس کی واپسی کا مطالبہ کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved