- فتوی نمبر: 3-40
- تاریخ: 23 نومبر 2009
- عنوانات: عبادات
استفتاء
میں آپ سے اپنی امی کا مسئلہ بیان کرتی ہوں۔ میرے ابو باہر گئے ہوئے تھے اور وہ میری امی کو ایک ماہ کا ایک ہزار دیتے تھے۔ اس دور میں بھی ایک ہزار اتنا زیادہ یا کم بھی نہ تھا۔ جس میں دور میرے ابو باہر تھے اس دور میری امی نے ابو کو 25 ہزار دو مرتبہ جمع کر کے دیا۔ اس کے علاوہ دوسری منزل اپنے کیے ہوئے پیسوں سے بنوائی۔ جب میرے ابو باہر تھے تو وہ وہاں سے سونے کی اینٹیں لاتے تھے جوکہ دس تولے کی ہوتی تھی، جو بعد میں بہنوں کی شادی میں خرچ کرتے تھے۔ ایک اینٹ وہ بھول گئے تھے۔ تو اس کو میری امی بیچ کر مسجد بنوائی اس دوسر میں وہ ساٹھ ہزار کی تھی۔ زیادہ پیسے ان نے مسجد میں لگوائے اور کچھ پیسے بہن کی شادی خرچ ہے۔ اب میری امی ابو کو بتانا چاہتی ہیں۔ لیکن میرے ابو بہت ہی سخت ہیں وہ میری امی کو بہت مارتے تھے ، آج میری امی بستر پر ہیں یہاں تک کہ وہ کھانا بھی خود نہیں کھا سکتی یہاں تک پہنچنے میں بھی میرے ابو کا ہاتھ ہے۔ میری امی نے ابو اس اینٹ کا بتایا نہیں ہے۔ اب میری امی چاہتی ہیں کہ ابو کو بتادیں لیکن میرے ابو بہت سخت ہیں وہ سب کو بتادیں گے۔ ہر طرف امی کی تذلیل کریں گے۔ ویسے تو میری امی نےا بو سے کتنی بار معافی بھی مانگی ہے لیکن ان کا دل اتنا سخت ہے کہ وہ معاف نہیں کرتے۔ لیکن میری امی نے اپنی طرف سے ان کو معاف کردیا ہے۔ اگر کوئی رشتہ دار بھی کہتا ہے کہ امی کو معاف کردیں وہ بات ختم کر دیتے ہیں یا بات ٹال دیتے ہیں۔ اب بتائیں ہم کیا کریں۔ میری امی بہت پریشان ہیں۔ ہمیں ڈر ہے کہ ابو امی کو جگہ جگہ ذلیل کریں گے۔ آپ اس مسئلے کا بہتری حل بتائیں۔ شکریہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ مذکورہ حالات میں اس اینٹ کا ذکر نہ کیجئے اور اللہ سے دعا کیجئے کہ مسجد کی تعمیر کا میاں بیوی دونوں کو ہی فائدہ دیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved