• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

انڈےبیچنے کےمتعلق سوالات ومنافع کی شرح کی حد

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب معلوم یہ کرنا ہے کہ ایک شخص مرغی کے انڈوں کا کاروبار کرتا ہے وہ مکس مال (چھوٹا بڑا اکٹھا) خریدتا ہے اور دکانوں پر سپلائی بھی اسی طرح مناسب منافع رکھ کر دیتا ہے۔

لیکن دکان داروں کو اعتراض ہے کہ اس میں انڈہ چھوٹا بڑا مکس ہے، ہمیں صرف بڑا چاہیے۔ ظاہر سی بات ہے کہ جب وہ بڑا چھوٹا الگ کروائے گا تو اس پر اس کی محنت بھی زیادہ ہوگی، وقت بھی لگے گا اور اس کے ساتھ اس کے مال کے فروخت میں بھی کمی واقع ہوگی کہ اس سے چھوٹا انڈا کم ہی لوگ خریدیں گے۔ اب وضاحت طلب بات یہ ہے کہ

(1) کیا اگر وہ درجہ بندی (کیٹاگرائز) کر کے بیچے تو جائز ہے ؟

(2) کیا مختلف کیٹا گری میں تقسیم کرنے کے بعد وہ قیمت میں اضافہ کرسکتا ہے ؟

(3) اور منافع کی شرح زیادہ سے زیادہ کتنی رکھ سکتا ہے ؟؟؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔جائز ہے۔

2۔کرسکتا ہے۔

3۔شرع میں اس کی کوئی لگی بندھی حد نہیں تاہم انسانی ہمدردی کا خیال رکھنا چاہیے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved