- فتوی نمبر: 1-105
- تاریخ: 04 جولائی 2006
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کہ نہیں؟ اگر ٹوٹ جاتا ہے تو اس کا کفارہ کیسے ادا کریں گے یا قضاءہو گی۔؟جواب سے مستفید فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
روزہ کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اسکی قضاءکرنا اور توبہ و استغفار کرنا لازم ہےاس کا کفارہ نہیں ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved