- فتوی نمبر: 1-12
- تاریخ: 05 جون 2004
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
مختلف سالوں کے قضاءروزے سال متعین کئے بغیر ادا کرنے کی گنجائش ہے یا کہ نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مختلف سالوں کے قضاءروزوں کی ادائیگی میں بھی احتیاط یہی ہے کہ سال کی تعیین کی جائے ۔لیکن اگر تعیین نہ کی تب بھی روزے ادا ہو جائیں گے۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے:
ولو نوی قضاء رمضان و لم یعین الیوم ایضا و ان لم ینو فی الصلٰوة و فی الشامیة و نقل ط تصحیحه عن الولوالجیة ایضا و ان التعیین احوط۔ (10/ 488) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved