• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملکیت میں کچھ نہ ہونے کی حالت میں فدیہ کی وصیت

استفتاء

اگر کسی کے ذمے نمازوں کی قضا باقی ہو اور مرتے وقت اتنامال بھی موجود نہ ہو جس سے اس کا فدیہ ادا ہوسکے تو بھی وارثوں کوفدیہ دینے کی وصیت کرنا واجب ہے یا مسنون؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر فدیہ دینے کے لیے کچھ نہیں تو وصیت کرنا نہ واجب ہے نہ مستحب بلکہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لی جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved