- فتوی نمبر: 2-101
- تاریخ: 03 اگست 2005
- عنوانات: عبادات
استفتاء
کسی شخص کے ذمے قضا روزے ہیں۔ اس دوران نویں دسویں محرم یا دوسرے نفلی روزے آجاتے ہیں۔ توکیا نفلی روزوں کے ساتھ قضا روزے کی بھی نیت کی جاسکتی ہے۔ یعنی ایک روزے میں دو نیتیں۔ اس ضمن میں مختلف رائے سننے میں آئی ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قضا روزے میں نفل کی نیت درست نہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved