- فتوی نمبر: 3-16
- تاریخ: 05 نومبر 2009
- عنوانات: عبادات
استفتاء
اگر کوئی عورت اعتکاف میں بیٹھی ہے تو وہ سب سے پردہ کرتی ہے حتی کہ عورتوں سے بھی اور بات نہیں کرتی ،پرچیاں لکھ کر بات کرتی ہے۔ کیا یہ ہی طریقہ ہے عورت کے اعتکاف میں بیٹھنے کا اور اگر یہ صحیح نہیں تو پھر صحیح کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
معتکف کا دوران اعتکاف خاموش رہنا اور اس کو عبادت سمجھنا مکروہ تحریمی ہے اورمعتکف عورت کا دیگر عورتوں سے پردہ کرنادرست نہیں ہے۔
ويكره تحريماً (صمت) إن عتقده قربة وإلا لا لحديث من صمت نجا.(درمختار2/ 147) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved