• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

گروی مکان لینے کی مروجہ صورتیں ناجائز ہیں

استفتاء

1۔مفتی صاحب!آپ سےپوچھناہےکہ اب جو گروی پر گھر کی ایک شکل آرہی ہے کہ گروی پر گھر نہیں دیتے بلکہ زیادہ ایڈوانس دےکرکرایہ بھی ساتھ بلکہ کرایہ بھی ساتھ ایک یادو ہزارطےکرلیتےہیں،یہ جائز ہےکہ نہیں؟تفصیلی جواب بتادیں؟

2۔ایک گھرکا12ہزارکرایہ بنتاہے اورکچھ ایڈوانس ہونا چاہیےاصول کےمطابق۔

اس گھرکو ڈھائی لاکھ (250000)ایڈوانس اور5ہزارکرایہ پردیاہےاورکرایہ نامہ میں واضح طور پریہ بات ہےکہ ہم یہ گھرگروی نہیں دے رہے۔ براہ کرم بتادیں ایساکرناٹھیک ہے؟دوبارہ یاد دہانی کرواتی چلوں کہ اس گھرکااصل کرایہ 12ہزار بنتاہے۔

3۔اسی طرح ایک گھرکاکرایہ 8سے10ہزار بنتاہے اس کی بھی یہ شکل ہےکہ 5لاکھ ایڈوانس لیکرایک ہزار کرایہ مقرر کیاگیاہے ۔ایسا کرنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔گروی پر گھر لینے کی مذکورہ صورت بھی جائز نہیں کیونکہ کرائےمیں جوکمی کی جارہی ہےوہ اس رقم کی وجہ سے ہےجوایڈوانس دی ہےاوراس رقم کی حیثیت قرض کی ہے،اس لیےیہ صورت سود کی بنتی ہے۔

2۔یہ صورت بھی جائزنہیں اس کی و جہ بھی یہی ہے کہ کرائے میں کمی کاباعث ایڈوانس دی گئی رقم ہے جو حقیقت میں قرض ہےاورقرض کی وجہ سے مقروض سے جو فائدہ اٹھایا جائے وہ سود ہے۔

3۔یہ صورت بھی جائزنہیں وجہ وہی ہےجوسابقہ جوبوں میں گزری۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved