• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ہیلتھ انشورنس تکافل پالیسی میں انویسٹمنٹ جائز نہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا سوال ہے کہ میں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے سیونگ کرنا چاہتی ہوں، اس کے لئے اسٹیٹ لائف ، ایجوکیشن پالیسی یا ہیلتھ انشورنس یا میزان اسلامک میں تکافل پالیسی میں سے کونسی پالیسی سلیکٹ کروں جو شرعی طور پر صحیح ہو اوراس میں سود نہ ہو،بلکہ وہ حلال ہو۔

میں شادی شدہ ہوں اور میرے شوہر دبئی میں ملازم ہیں ،ابھی ان کی تنخواہ زیادہ نہیں کہ گھر بھیجیں ،جو یہاں کاروبار تھا اس میں پرافٹ نہیں ہو رہا تھا حالات کی وجہ سے، میرے تین بچے ہیں ان کی کچھ رقم ہے چالیس ہزار روپے ،میں یہ نہیں چاہتی کہ وہ پیسے خرچ ہو جائیں اور نہ یہ چاہتی ہوں کہ میرے شوہر ان پیسوں کو اپنے کاروبار میں لگائیں، اس لئے میں چاہتی ہوں کہ ان پیسوں کو کسی جگہ انویسٹ کردوں۔ اب مجھے یہ پیسے کہاں  انویسٹ کرنے چاہئیں؟رہنمائی فرمائیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری تحقیق میں مذکورہ جگہوں میں سے کسی جگہ بھی انویسمنٹ کرنا جائز نہیں ۔مذکورہ پیسوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے محفوظ کرنے کےلیے یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے کہ ان پیسوں کا سونا لے کررکھ لیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved