• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ملٹی لیول مارکیٹنگ کی صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کمپنی ہے اس کانام اوری فلیم ہے،یہ  ایک کاسمیٹک  کمپنی ہے اس کی پروڈکٹس مثلاً شیمپو، صابن، فیس واش وغیرہ تمام اشیاء قدرتی اشیاء سے بنائی جاتی ہیں یہ مصنوعات کیمیکلز اور حرام جانوروں کی چربی سے پاک ہیں۔

دنیا کے 65 سے زائد ممالک میں اس کی پروڈکٹس استعمال کی جاتی ہیں، کمپنی بچوں کی فلاح و بہبود پر بھی کام کرتی ہے۔کمپنی ڈائریکٹ سیل کرتی ہے اور ساتھ ہی اگر ہم اسے روزگار کا ذریعہ بنانا چاہیں تو 498 روپے میں ہمیں رجسٹرڈ کرتی ہے اور پرنٹڈ لٹیریچر فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے دیکھ کر ہم اور ہمارے عزیز و اقارب اور ملنے والے بھی اس کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔رجسٹریشن کے ذریعے ہم کمپنی کے کنسلٹنٹ دکاندار بن جاتے ہیں اور کمپنی ہمیں 20 فیصد کم پر اشیاء مہیا کر تی ہے ۔کمپنی سیل بھی لگاتی ہے بالکل اسی طرح جیسے رمضان ،عید، سردی، گرمی کے شروع یاختم ہونے پر مختلف اشیاء پر دوسری کمپنیز  بازاروں میں سیلز لگاتی  ہے۔ بیوٹی کنسلٹنٹ اگر مزیدآمدنی بڑھانا چاہتے ہیں تو کمپنی میں اپنے ریفرنسز سے کنسلٹنٹ متعارف کراتے ہیں جو ہمارے عزیز و اقارب اور ملنے والے ہوتے ہیں اور کمپنی ہمیں ڈسٹری بیوٹر کا درجہ دیتی ہے پھرکمپنی پرافٹ سے کمیشن بھی دیتی ہے اس طرح کمپنی کے یوزر زبھی بنتے جاتے ہیں،ہمارے اور کمپنی کے یوزرز اور ہم سب کے درجہ بدرجہ رینک بھی بڑھتے جاتے ہیں، ڈسٹری بیوٹر کے یوزر،منیجر اور سینیئر منیجر، ڈائریکٹر وغیرہ۔

یہ واضح رہے کہ کمیشن کا حقدار بننے کے لئے جو جتنا کام کرے گا اسی کے حساب سے کمیشن کا حقدار ہوگا ،کمپنی ہمیں ٹریننگ اور کانفرنس میں شمولیت کے لئے ملک سے باہر بھی اپنے اخراجات پر بھیجتی ہے اور ی فلیم کمپنی کی اپنی 5فیکٹریز ہیں، کمپنی میڈیا پبلسٹی نہیں کرتی، عام کمپنیز جو پیسہ میڈیاپبلسٹی پر خرچ کرتی ہے اور وہ پیسہ جو فیکٹری سے لے کر دکاندار تک پہنچنے کے درمیان مختلف ذرائع کی مد میں خرچ ہوتا ہے  اور ی  فلیم وہ رقم اپنے ڈسٹری بیوٹرز میں تقسیم کر دیتی ہے، ہر آدمی کو اپنے حصے کا کام  کرنا ہے، اس کے بغیر کمپنی کوئی فائدہ نہیں دیتی، تمام پروڈکٹس کی قیمت مارکیٹ میں درمیانے درجے کے ملنے والی اشیا کے مطابق ہے ۔کمپنی اضافی کچھ نہیں لیتی بلکہ تحائف کی صورت میں اپنے کنسلٹنٹس کو کبھی کبھی دے دیتی ہے۔

میں نے تمام معلومات اس میں لکھ دی ہیں۔ تمام تفصیلات فراہم کرنے کا مقصد یہ جاننے کے لئے ہے کہ اس کمپنی میں کام کرکے ہماری آمدنی ہمارے لئے حلال ہے؟ اور اس سے ہم اور وہ تمام لوگ جو مہنگائی و بیروزگاری کےسبب پریشان ہیں فائدہ اٹھا سکیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی کا طریقہ کار MLM(ملٹی لیول مارکیٹنگ )پر مشتمل ہےجو کہ شرعی خرابیوں سے خالی نہیں ،اس لیے مذکورہ کمپنی کا ممبر بننا جائز نہیں ہے ۔تفصیل کیلئے دیکھئے فقہی مضامین مؤلفہ حضرت ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحبؒ

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved