- فتوی نمبر: 17-359
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > تبرکات و مقدس اشیاء
استفتاء
1۔بس میں اگر گانا اونچی آواز میں چل رہا ہو تو قرآن پاک پڑھنا جائز ہے؟
2۔اس کے علاوہ بس میں سیٹ کے پیچھے بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے بعض بسوں میں پچھلے والی سیٹیں اونچی ہوتی ہیں اس میں آگے والی سیٹ پہ بیٹھ کر قرآن پاک پڑھنا؟
وضاحت مطلوب ہے قرآن پاک پڑھنا زبانی تلاوت کرنا بھی ہوتا ہے اور دیکھ کر تلاوت کرنا بھی ہے سائل کی مراد کیا ہے؟
جواب وضاحت:موبائل سے دیکھ کرتلاوت کرنا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔جائز ہے۔
2۔اگرموبائل پیچھے کی سیٹ پربیٹھنے کی جگہ سے نیچا ہو اورپچھلی سیٹ بالکل قریب ہوتو ایسی صورت میں نہیں پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ صورت عرف میں بے ادبی کی سمجھی جاتی ہے اوراگرموبائل پیچھے کی سیٹ پر بیٹھنے کی جگہ کےبرابر یا اس سے اونچاہویا پیچھے کی سیٹ بالکل قریب نہ ہو تو ایسی صورت میں پڑھ سکتے ہیں ،کیونکہ یہ صورت عرف میں بے ادبی نہیں سمجھی جاتی۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved