• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وائی فائی پاسورڈ کسی کو دینا اورگناہ کاحکم

استفتاء

میں ایک یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ ہوں ہماری یونیورسٹی نے ایک وائی فائی دی ہوئی ہے جو تمام اسٹوڈنٹ استعمال کرتے ہیں اور اس پر پاسورڈ لگا ہوا ہوتا ہے اور وہ پاسورڈ کسی کسی کو پتہ ہوتا ہے اگر اس کا پاسورڈ میرے پاس ہو اور میرا کوئی دوست مجھ سے وہ پاسورڈ مانگے اور میں اسے دے دوں اور وہ اپنے موبائل میں وائی فائی استعمال کرے اور اس پر موویز وغیرہ دیکھے یا گانے سنے تو کیا اس کا گناہ مجھے ہوگا کیونکہ پاسورڈ تو میں نے اسے دیا ہے

وضاحت مطلوب ہے وہ دوست یونیورسٹی ہی کا طالب علم ہے یا باہر کا آدمی ہے؟کیا یونیورسٹی کے سب طلباء کے پاس پاسورڈ ہوتا ہے؟آپ کے پاس وہ پاسورڈ کیسے آیا؟

جواب وضاحت:وہ دوست یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے یونیورسٹی والے ہر طالب علم کے نمبر پر پاسورڈ میسج کرتے ہیں کچھ کے پاس پاسورڈ غلط ہوتا ہے کچھ کے پاس درست

وضاحت مطلوب ہے: ایسا کیوں ہوتا ہے سب کو ایک طرح کا پاسورڈ کیوں نہیں ملتا؟نیز وہ طالب علم آپ سے پاس ورڈ کیوں مانگ رہا ہے؟یورنیورسٹی کے آفس سے کیوں نہیں لے لیتا؟

جواب وضاحت:ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ کبھی کوڈ بھیجنے میں غلطی ہو جاتی ہے یعنی پچاس ہزار طالب علم ہیں۔اگر آفس میں جائیں تو 2دن لگ جاتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کے پاس ورڈ دینے سے آپ کا دوست اگر اپنے موبائل میں موویز دیکھے یا گانے سنے تو اس کا گناہ آپ کو نہیں ہوگا لیکن اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم ہو کہ آپ کا دوست موویزدیکھے گایا گانے سنے گا تو پھر آپ کے پاس ورڈ دینے سے آپ کو بھی گناہ ہوگا۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved