- فتوی نمبر: 1-165
- تاریخ: 20 فروری 2007
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
ایک لڑکی غیر شادی شدہ ہے اور سرکاری ملازم ہے۔محکمہ نے اس لڑکی کو حج کیلئے اپنے خرچ پر یعنی سرکاری خرچ پر حج کیلئے بھجوایا۔اور اس لڑکی کیساتھ 150مرد و عورت دفتر كے قافلے كی شكل میں گئے اور حج كر كے آگئے لڑكی كا كوئی محرم ساتھ نہیں تھا۔كیا اس لڑكی كا حج سرکاری پیسے سے اور محرم كی عدم موجودگی میں ہو گیا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذكورہ صورت میں حج تو ہو گیا ہے۔البتہ بغیر محرم كے جانے كیوجہ سے گناہ ہوا ہے جس سے توبہ واستغفار كرنا لازم ہے۔فقط
© Copyright 2024, All Rights Reserved