- فتوی نمبر: 3-373
- تاریخ: 14 فروری 2011
استفتاء
ہمارے ہاں محلے کی عورتیں ایک بار و دن ہمارے گھر آجاتی ہیں اور دو دو گھنٹے بیٹھی رہتی ہیں جس سے اہلیہ کے اعمال کا بھی بہت حرج ہوتا ہے۔ اشاروں کنایوں میں سمجھانے کے باوجود بھی وہ پھر بار بار آتی رہتی ہیں۔ تو کیا ایسی عورتوں کے لیے دروازہ نہ کھولنے میں کوئی گناہ تو نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی لڑائی جھگڑے کی صورت نہ بنائیں۔ حکمت سےکام لیں۔ اگر ہوسکے تو آپ کی اہلیہ ان عورتوں کو سمجھادیں کہ ہم بجائے فضول باتیں کرنے کے فضائل اور مسائل کی کتابیں پڑھ لیا کریں گے اور اس کے لیے وقت طے کر لیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved