- فتوی نمبر: 4-298
- تاریخ: 13 دسمبر 2011
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
طواف زیارت کر کے واپس جدہ آگئے ( رہائش پر ) طواف وداع نہیں کیا ، کیا طواف زیارت کے ساتھ ۔کچھ علماء کاخیال ہے کہ طواف وداع ذو الحجہ کے مہینہ میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ اور جن لوگوں نے طواف وداع نہیں کیا طواف زیارت کے ساتھ ان کو دم واجب ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جدہ میقات کے اندر ہے۔ اور میقات کے اندر رہنے والوں کے لیے طواف وداع واجب نہیں، صرف مستحب ہے۔ اس لیے اس صورت میں بھی کوئی دم واجب نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved