- فتوی نمبر: 4-387
- تاریخ: 22 مارچ 2011
استفتاء
1۔ گذارش ہے کہ آج کل مسجد حرام اور مسجد نبوی میں ہر طرف سکیورٹی کیمرے لگے ہوئے ہیں کوئی جگہ بھی اس سے خالی نہیں ہے۔ تو کیا عورتیں وہاں اپنے لیے مخصوص حصوں میں چہرے سے نقاب اتار سکتی ہیں یا نہیں؟
2۔ اس طرح شادی ہالوں میں جب کہ میزبان کی طرف سےمکمل پردہ کا خیال رکھا گیا ہو پھر بھی سکیورٹی کیمرے ضرور لگا ہوتا ہے۔ تو کیا وہاں عورتوں کے لیے چہرہ کھولنے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جہاں سکیورٹی کیمرہ لگا ہو وہاں عورت کے لیے چہرہ کھولنا جائز نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved