• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رپورٹ میں غلطی پر عنداللہ مؤاخذہ

استفتاء

بنیادی ٹیسٹ اسی کارڈیکس کلینک میں سر انجام دیے جاتے ہیں۔ لیبارٹری کے آلات کی وقتاً فوقتاً تصحیح ( Calibration )  کا اہتمام  ہے۔ بعض مشینوں کے سٹینڈرڈ  ہیں جن کو روزانہ دیکھا جاتا ہے بعض مشینوں کے لیے کنٹرولز ہیں ان کو بھی وقتاً فوقتاً دیکھتے ہیں۔ ٹیسٹ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے مندارجہ بالا اقدامات کرنا ہی ہمارے ختیار میں ہے اس کے باوجود کوئی رپورٹ غلط آجائے تو کیا ہم عندا للہ ماخوذ ہیں؟ جب کہ  غلطی کا امکان بہر حال ہوتاہے۔ خواہ انسانی غفلت یا مشین کی خرابی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اپنی طرف سے ٹیسٹ کے صحیح ہونے کے تمام اقدامات اور تدابیر کر لینے کے بعد کہیں کوئی غلطی  واقع ہوجائے تو یہ معاف ہے۔ آپ سے اس کا مؤاخذہ نہ ہوگا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved