استفتاء
عقیقہ کی شرعی حیثیت کیا ہے ۔یہ صدقہ ہے یا عطیہ ؟ یہ کیا ہے ۔اور اسکے قربانی والا گوشت خود گھر والے کھا سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
واضح رہے کہ عقیقہ کرنا مستحب ہے اور عقیقے کا گوشت خود گھر والے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم